سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ رکھا جاتا،بھرپورشجرکاری کی جائے :وقاص رشید وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈورپالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل حل کیلئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے سائلین کی طرف سے آنے والی درخواستوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر کمپلینٹ پورٹل بنائی گئی ہے جس میں سائل کی درخواست کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے درخواست پرعملدرآمد کر کے بذریعہ ایس ایم ایس سائل کو آگاہ کیا جاتاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی س آفس میں قائم ویٹنگ لاؤنچ میں لوگو ں کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت شجر کاری مہم اور کلین اینڈ گرین پنجاب کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔