کرکٹر عمر اکمل کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل سے فکسنگ کے لیےرابطے کرنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ سے عمر اکمل کیس کے تفصیلی فیصلے میں رابطے کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی قانون نافذ کرنے والے اور تحقیقاتی اداروں کے تعاون سے تحقیقات کر رہا ہے۔ اس معاملے میں پی سی بی نے عمر اکمل کو آفر کرنے والوں کےبارے میں معلومات کا تبادلہ بھی کیا ہے۔عمر اکمل کو دو مختلف واقعات میں 2 افراد نے لاہور میں میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے کس کے تحت عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی برقرار ہے، پابندی میں معطل سزا کو شامل نہیں کیا گیا، عمر 14 روز کے اندر اپیل کا حق رکھتے ہیں۔