تازہ ترین

عمراکمل پرپابندی کےخلاف11جون کوہونےوالی اپیل کی سماعت موخر

عمراکمل-پرپابندی-کےخلاف11جون-کوہونےوالی-اپیل-کی-سماعت-موخر

جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھرنےکرکٹرعمراکمل کی اپیل پر سماعت مؤخرکردی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کیس کی انڈیپینڈنٹ ایڈ جیوڈیکٹرنے 11 جون کوسماعت کرنی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرسماعت کی نئی تاریخ کااعلان جلد کريں گے۔کرونا وائرس کے باعث پی سی بی کے دفاتر بند ہیں۔ عمراکمل پراینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ عمراکمل کواينٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ سیزن 5 سے چند گھنٹے قبل معطل کيا گيا تھا۔ عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور معلومات چھپانے کا اعتراف کيا تھا جس کے بعد ڈسپلنری پينل نے ان پر3 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف عمراکمل نے اپيل دائر کی تھی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں