وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، وقت آنے پر معلوم ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہوگی۔ امید ہے اتحادی عمران خان کیساتھ چلیں گے، نہ چلے تو اُن کی مرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کی رات فائنل ہو جائے گا، عوام کس کے ساتھ ہیں۔ 27تاریخ کا جلسہ ہمارے لئے ریفرنڈم اور اعتماد یا عدم اعتماد ہوگا۔ اللہ سے پوری اُمید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔ اسمبلی سیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کس دن ہوگی، یہ فیصلہ اسپیکر کا ہوگا۔ اسپیکر جب چاہیں عدم اعتماد پر ووٹنگ کروا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ 25مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔