تازہ ترین

عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی، مریم اورنگزیب

عمران-خان-کی-اپنی-جماعت-نے-بغاوت-کر-دی،-مریم-اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بغاوت نے وزیر اعظم عمران خان کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران خان اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لیے کر رہے تھے۔ دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے کی چوری ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں