تازہ ترین

عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

عمران-خان-کل-لاہور-کا-دورہ-کریں-گے

لاہور:پنجاب کا سیاسی محاذ ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل بروز جمعرات  لاہور کا دورہ کریں گے ۔  سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کا اہم فیصلہ ، عمران خان  کل دورہ لاہور کے دوران  وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی اور پارٹی رہنماؤں سے  ملاقات  کریں گے ۔ عمران خان پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔  عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پنجاب حکومت کے پرفارمنس روڈ میپ پر بھی بات ہوگی۔  دوسری جانب پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے جوڑ توڑ کا آغازہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق  ا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام کی حتمی منظوری پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں