عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری سے 15 فروری اہم ہے،مارچ اپریل میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے مشاورت کر رہے ہیں،وفاق میں ایم کیوایم کے 7 ووٹ ہیں جو اہم ہیں، تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے۔