پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب ترامیم کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں داخل کردی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب ترامیم کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں داخل کردی ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے نیب قوانین میں ترامیم کو خلاف آئین قرار دیکر فوری طور پر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔