تازہ ترین

عمران خان نے لمبے عرصے کے نگراں سیٹ اپ کی پیشکش مسترد کردی

عمران-خان-نے-لمبے-عرصے-کے-نگراں-سیٹ-اپ-کی-پیشکش-مسترد-کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لمبے عرصے کے لیے نگراں سیٹ اپ کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو صدر عارف علوی اور مشترکہ دوستوں کے ذریعے پیغامات دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ رابطوں میں عمران خان کو 5 ماہ کے نگراں حکومت کا آپشن دیا گیا تاہم پی ٹی آئی چیئرمین نے اس آپشن کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، نگراں حکومت کا کام صرف مقررہ مدت میں نئے انتخابات کرانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشکش کرنے والوں کے عمران خان سمیت نواز شریف سے بھی بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور حکومت اس آپشن پر راضی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے انکار نے سیاسی صورتحال پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں معمول سے کچھ طویل عرصے کا نگراں حکومت کا سیٹ اپ اس لیے موزوں لگتا ہے کہ وہ مہنگائی سمیت اپنی اتحادی حکومت کی تمام ناکامیاں نگراں سیٹ اپ کے کھاتے میں ڈال کر اگلا الیکشن لڑنے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف طویل عرصے کے لیے نگراں حکومت کے خواہشمند ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں