عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور اپیلوں پر گفتگو
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
جیل ذرائع کے مطابق کانفرنس روم میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج پر بات چیت کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے سیل منتقل کر دیا گیا تھا۔