صرف اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کے ایجنڈے پر ہیں، ان کا دل اپوزیشن کیلئے صاف نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو منصوبے میں حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ میٹرو ٹرین لاہور میں 2 سال کی تاخیر سے مُلک کو نقصان ہوا، میٹرو ٹرین جب بھی چلے گی عوام مُبارک باد کی مستحق ہوگی ، عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔ لندن آئے ن لیگی وفد سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مُسلم لیگ ن کے وفد سے جلد مُلاقات کر رہا ہوں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی، نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ اپوزیشن سے بغض کے سوا کُچھ بھی نہیں، پاکستان کے سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کوئی فکر نہیں۔ وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سليکٹڈ وزيراعظم کا اپرپورشن خالی ہے، عمران خان کے دماغ ميں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔