تازہ ترین

علی ظفر کی آواز میں اوآئی سی کا آفیشل ترانے جاری

علی-ظفر-کی-آواز-میں-اوآئی-سی-کا-آفیشل-ترانے-جاری

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آفیشل ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آفیشل ترانے کی رونمائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر وزرا، دیگر حکام سمیت غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے، ترانے کی تھیم ’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی بہت جدت اختیار کرچکی ہے، ترانے میں مختلف زبانوں کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ https://twitter.com/AhmSheikhh/status/1505112104147193857?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505112104147193857%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fen.dailypakistan.com.pk%2F19-Mar-2022%2Fpakistan-launches-official-anthem-of-48th-oic-cfm-session واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں، امت مسلمہ کے رہنما 23 مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں، ہم نے دعوت دی ہے جتنے مہمان تشریف لا رہے ہیں وہ پاکستان کی پریڈ میں شرکت کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں