تازہ ترین

علما کونسل کشمیریوں کا مقدمہ عالم اسلام میں اُٹھائے ، سردار مسعود

علما-کونسل-کشمیریوں-کا-مقدمہ-عالم-اسلام-میں-اُٹھائے-،-سردار-مسعود

پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت میرے لئے اعزاز ہو گا ، صدر آزاد کشمیر علامہ طاہر اشر فی کی سردار مسعود سے ملاقات ، کا نفرنس میں شرکت کی دعوت دی اسلام آباد: صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ علما اور مشائخ عظام ریاست کے اہم ستون ہیں۔ علما کونسل پوری دلجمعی کے ساتھ کشمیریوں کا مقدمہ پورے عالم اسلام میں اُٹھائے اور مظلوم کشمیریوں کے لیے اسلامی دنیا سے حمایت حاصل کرے ۔پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہو گی اور میں اس کو اپنے لئے اعزاز سمجھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر نے چیئرمین علما کونسل پاکستان مولانا طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں صدر مسعود خان سے ملاقات کی اور انہیں پیغام پاکستان کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ مولانا طاہر اشرفی نے صدر کو بتایا کہ پیغام پاکستان کانفرنس29 مارچ کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی اس میں 12سے زائداسلامی ممالک کے نمائندے ، او آ ئی سی وفد اور 5000کے قریب علما و مشائخ عظام شر کت کرینگے ۔ا نہوں نے صدر آزادکشمیر سے درخواست کی کہ وہ اسلامی ممالک کے سفیروں کا ایک اجلاس جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دفعہ 29مارچ کو ہونے والی پیغام پاکستان کانفرنس کا موضوع مسئلہ کشمیر اور فلسطین ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں