تازہ ترین

علامہ اقبال،ٹیپو سلطان اور ظہیرالدین بابر پر فلمیں بنانےکا اعلان

علامہ-اقبال،ٹیپو-سلطان-اور-ظہیرالدین-بابر-پر-فلمیں-بنانےکا-اعلان

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ظہیرالدین بابر، علامہ اقبال اور ٹیپو سلطان کی زندگی پر ملٹی ملین ڈالر لاگت سے فلمیں بنانے کا کام جاری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں فلم ڈویژن بنارہے ہیں جس کے تحت علامہ اقبال کی زندگی پر ایران جبکہ ظہیرالدین بابر کی زندگی پر ازبکستان کے اشتراک سے عالمی معیار کی فلمیں بنائی جارہی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیپو سلطان کی زندگی پر بھی ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے فلم بنانے کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے ذریعے نوجوان فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس پلیٹ فارم سے ان کی ہر قسم مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ،ڈرامہ اور موسیقی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، مقامی ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی فلم پالیسی کے مطابق بیرونی کانٹینٹ پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے تاکہ وہ لوکل ڈرامہ سے سستا نہ ہوں کیونکہ اسکی وجہ سے لوکل فنکار بیروزگار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ کے لیے 25کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو ملک کے ٹاپ کے فنکاروں کو ایوارڈ کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورت لوکیشن میں فلم بندی کےلیے این او سی کا طریقہ بھی آسان بنایا گیا ہے تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی فلمسازوں کی بھی ملک کے اندر شوٹنگ کی حوصلہ آفزائی کی جاسکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں