جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرعظیم رندھاوانے شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹوٹے ہوئے ٹریفک سگنلز کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز کی عدم موجودگی کی وجہ سے آئے روز المناک حادثات ہورہے ہیں فیصل آباد: جبکہ ٹریفک وارڈنز نے شہر میں چلنے والی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے بجائے سارا زور شہریوں کے چالان کرنے پر لگا رکھا ہے ،انہوں انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر ٹریفک پولیس نے اپنی روش کو تبدیل نہ کیا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔