عطا تارڑ نے عمران خان کو رعایت دینے کی خبروں کی تردید کر دی
شائع شدہ تاریخ 19 فروری, 2026
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالےسے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سےسزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ رعایت کےحوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
عطا تارڑ نے دو روز قبل بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔