تازہ ترین

عرفان علی کاٹھیا کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

عرفان-علی-کاٹھیا-کی-خدمات-کے-اعتراف-میں-تقریب-کا-انعقاد

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ضلع وہاڑی میں تعینات رہنے والے انتظامی افسران اور ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے افسران اور سیاسی قیادت اور حالیہ وہاڑی سے ٹرانسفر ہونے والی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی خدمات کے اعتراف میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا وہاڑی: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ضلع وہاڑی میں تعینات رہنے والے انتظامی افسران اور ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے افسران اور سیاسی قیادت اور حالیہ وہاڑی سے ٹرانسفر ہونے والی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی خدمات کے اعتراف میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا،حافظ محمود احمد شاد بانی صدر نے تمام معزز ممبران کو خوش آمدید کہا اور وہاڑی چیمبر کی گزستہ چھ سالہ کاکردگی بیان کی۔فیڈرل سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد بھروانہ نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں صنعتکاری کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان بورڈ کیا جائے گا۔ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی کیلئے روڈز انفراسٹرکچر پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ ہم انشاء اﷲ بہت جلد وہاڑی کیلئے خوشخبری لائیں گے ۔ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پر وقار تقریب دیکھ کر مجھے فخر ہو ا کہ میں نے وہاڑی میں خدمت پر فائز رہاہوں تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب رانا عامر کریم جواد اکرم سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،شاکر حسین داورڈ ایس ایس پی ،چوہدری طاہر اقبال، ایم این اے ، رائے ظہور کھرل، ایم پی اے نے بھی خطاب کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں