تازہ ترین

عدم اعتماد کا معاملہ، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

عدم-اعتماد-کا-معاملہ،-وزیر-اعظم-سیاسی-کمیٹی-اجلاس-کی-صدارت-آج-کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد اور نمبر گیم کے معاملات پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیر اعظم پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ سیاسی کمیٹی اجلاس میں اہم وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ وزیر اعظم اتحادیوں اور منحرف اراکینِ قومی اسمبلی سے رابطوں کے متعلق کمیٹی اراکین کو نئے ٹاسک بھی دیں گے جس کا مقصد ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا ہے۔  حزبِ اختلاف کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مسودہ قومی اسمبلی میں رواں ماہ کے آغاز پر جمع کرایا گیا۔ آج سے 4 روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد پر سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز 28 مارچ کے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس 31 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔ وزیر اعظم تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہو گئے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں