تازہ ترین

عدالت کا سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

عدالت-کا-سلمان-شہباز-کی-جائیداد-ضبط-کرنے-کا-حکم

لاہور : عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجابشہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر حکم جاری کیا۔سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دئیے۔نیب کا موقف ہے کہ سلمان شہباز کو کئی بار نیب طلبی کا نوٹس دیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔عدالت نے تفتیشی کو حکم دیا کہ جائیداد ضبط کرنے کے ایک ماہ بعد رپورٹ دی جائے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر کارروائی شروع کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتنے نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کی درخواست پر احکامات جاری کئے ۔ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے۔نیب درخواست میں کہا گیا تھا کہ سلمان شہباز نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔چیئرمین نیب نے سلمان شہباز کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں، عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا کہ عباس شریف مرحوم کا بیٹا سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔عباس شریف مرحوم کے بیٹے نے نیب کو وہ تمام دستاویزات اور ثبوت دے دئے ہیں جو نیب کو مطلوب تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی خبر موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے مریم نوازسے متعلق انکشافات کر دئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں