تازہ ترین

عدالت نے پروین رحمان قتل کیس میں مجرموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں

عدالت-نے-پروین-رحمان-قتل-کیس-میں-مجرموں-کی-سزائیں-کالعدم-قرار-دے-دیں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں مجرموں کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے مجرموں کو سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دیں۔ اپیلوں کے منظوری کے بعد معزز سندھ ہائیکورٹ جج کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجرمان اگر کسی اور کیس میں پولیس کو مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔ قبل ازیں ملزمان کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ قبل ازیں پروین رحمان قتل کے ملزمان رحیم سواتی، ایاز سواتی، امجد حسین اور احمد حسین کو 2 بار عمر قید کی سزا انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سنائی۔ قتل کیس کا فیصلہ 17دسمبر 2021 کو سامنے آیا تھا۔ ماضی میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2013 میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قتل کر دیا۔ مقتولہ پروین رحمان دفتر سے اپنے گھر واپس جارہی تھیں اور اسی دوران ملزمان نے ان پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کو کم و بیش 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پروین رحمان کو انصاف نہیں مل سکا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں