تازہ ترین

عدالتی ملازمین کے تمام مسائل کا حل ترجیح :جسٹس مامون رشید

عدالتی-ملازمین-کے-تمام-مسائل-کا-حل-ترجیح-:جسٹس-مامون-رشید

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفودسے گفتگو لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ نجی کالج، شریعہ اکیڈمی کے ممبران اور آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقات کی۔ وفد کی صدارت ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر راشد علی خان کررہے تھے جبکہ وفد میں آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر سید رضوان علی شاہ، نائب صدر لاہور احمد احسان طارق، جنرل سیکرٹری لاہور عدنان حیدر، بلال سلیم نائب فنانس صدر اور مرکزی پریس سیکرٹری شہباز حسین شاہ بھی شامل تھے ۔ آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کرنے پر چیف جسٹس مامون رشید شیخ کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کی عدلیہ میں موجود مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی۔ چیف جسٹس مامون رشید شیخ کا کہنا تھا کہ عدالتی ملازمین کے تمام مسائل اور معاملات کا حل لاہور ہائیکورٹ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں