سیکریٹری بلدیات اورسینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈائریکٹر سلمیٰ کوثر کو 5دن کی مہلتعباسی شہید بڑے اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے ، ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ،ناصر حسین شاہ کراچی : آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کی کوششیں رنگ لے آئیں، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے عباسی شہید اسپتال کے نیم طبی عملے کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری بلدیات اور سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈائریکٹر سلمیٰ کوثر کو 5دن کی مہلت دیتے ہوئے نیم طبی عملے کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق نیاز احمد خاصخیلی کی قیادت میں عباسی شہید اسپتال کے اسٹاف کی نمائندگی کرنیوالی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایم سی محمد افضل ، اقبال قادری، ندیم اخلاق اور مینا خاتون نے وزیربلدیات ناصر حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل ان کے سامنے رکھے جن میں سر فہرست گزشتہ بجٹ میں نیم طبی عملے کی تنخواہوں کا نہ ملنا اور ان کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے اور 20فیصد ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس پر عملدرآمد نہ ہونا تھا، ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور انہوں نے سیکریٹری بلدیات سندھ اور سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کو 5دن میں نیم طبی عملے کے مطالبات پر احکامات جاری کیے ۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال شہر کے بڑے اسپتالوں میں شمار ہوتا ہے اس کی بہتری اور وہاں کام کرنیوالے اسٹاف کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ۔ علاوہ ازیں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو لی مارکیٹ میں قائم بس اسٹینڈکادورہ کیااوروہاں موجود ٹرانسپورٹرزسے ان کے مسائل دریافت کیے۔