تازہ ترین

عام آدمی کا معیار زندگی بدلے بغیر ترقی ممکن نہیں ،گورنر

عام-آدمی-کا-معیار-زندگی-بدلے-بغیر-ترقی-ممکن-نہیں-،گورنر

بہتر نظم ونسق اورعوام کی مشکلات کا ازالہ افسران کی ذمہ داری ہے ،عمران اسماعیلخصوصی ٹریننگ پروگرام کے شرکا سے گفتگو ،جائیکاکے وفد کی بھی گورنر سے ملاقات کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ افسران کی تربیت صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لئے بھی تیار کرتی ہے بہتر نظم ونسق ، عوام کو سہولیات کی فراہمی و مشکلات کا بروقت ازالہ افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تربیت یافتہ افسران حکومتی پالیسی کے ثمرات گراس روٹ لیول تک پہنچانے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے 42 ویں خصوصی ٹریننگ پروگرام کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ساز گار ماحول ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ حکومت کے موثر اقدامات کے باعث ممکن ہوئے ، عام آدمی کا معیار زندگی بدلے بغیر ترقی ممکن نہیں ، وزیراعظم پاکستان واضح اعلان کرچکے ہیں کہ 2020 ء ترقی کا سال ثابت ہوگا اس ضمن میں افسران پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے مطابق اقدامات حکومت کا منشور اور عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے 8 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی صدر جائیکا Dr. Shinichi Kitaoka کر رہے تھے ۔ ملاقات میں قونصل جنرل جاپان Mr.Toshikazu Isomura بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں جاپانی حکومت کے تعاون سے صوبہ بھر میں جاری منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں