اداکارہ و فلم ساز عالیہ بھٹ نے کورونا سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی افواہوں کے تبادلے اور کورونا ویکسین سے متعلق مستند معلومات کے پھیلاؤ کے لیے ویب سیریز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ حصوں پر مشتمل ویب سیریز(the intersection) عالیہ پروڈکشن اور پوڈکاسٹ نیٹ ورک آڈیومیٹک کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ویب سیریز سے متعلق مداحوں کو آگاہی دینے کے لیےٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا۔ https://twitter.com/9newshdpk/status/1397867392240394242 ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ ویکسین آچکی ہے لیکن ہم میں سے اب بھی کچھ لوگ تذبذب کا شکار ہیں، اس ہچکچاہٹ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارم پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات، عقائد اور افواہوں کا تبادلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز آپ کو قابل بھروسہ وسائل کے ذریعے ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گی، ساتھ ہی آپ کو ویکسین کے انتخاب میں بھی مدد دے گی۔ اداکارہ کے مطابق سیریز کا پہلا حصہ آج سے ریلیز کیا جائے گا جس میں شامل نامور ڈاکٹرز اور عالمی ماہرین صحت کورونا سے متعلق اصل حقائق اور اعدادوشمار شیئر کریں گے۔