اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 47 ہزار 934 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.11فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1016 نئے کیسز سامنے آئے اور 28 اموات کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد28ہزار201 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 61ہزار685تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ37ہزار 032ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 808افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ سندھ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64ہزار142ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 514افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ خیبرپختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار366ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5666افراد چل بسے۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار100کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 352مریض چل بسے ۔ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 361جبکہ اموات کی تعداد935تک جاپہنچی ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار361فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ آزاد کشمیر آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار372ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1750فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ 93ہزار175مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔