عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
ایران جنگ جلد ختم ہونے کی خبریں آنے پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرِ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں 17فیصد تک کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ برینٹ کروڈ 83ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 78ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز لندن برینٹ خام تیل ایک سو انیس ڈالر سے اوپر اور امریکی خام تیل ایک سو انیس ڈالر پچاس سینٹ پر تھا۔