تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی-مارکیٹ-میں-خام-تیل-کی-قیمتوں-میں-اضافہ

اسلام آباد: عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 3.68 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 3.68 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل ہے،  ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81.22 ڈالر فی بیرل ہے۔ ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ  16 جنوری کو مقامی سطع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کےتعین کے لیے ورکنگ شروع کردی گئی ہے گزشتہ 11 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہے۔  مقامی سطع پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔  اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 جنوری کو بھجوائے گا۔ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 تاریخ کو کیا جاے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں