نیویارک:کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کے عمل میں سست روی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 74 سینٹ( 0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 94.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اگلے مہینے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ یو ایس ڈبلیو ٹی آئی (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ) 67 سینٹ (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 88.34 ڈالر فی بیرل رہا، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 9.7 فیصد تک کمی آ چکی ہے ۔