ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سردارمسعود سے ملاقات ،بہارہ کہو میں تقریب سے خطاب اسلام آباد،بہارہ کہو : ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی، اس موقع پر بھارتی مظالم کیخلاف عالمی فورم پر بھرپور آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔بعد ازا ں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے ، ا نہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت میں حا لیہ واقعات نے صرف بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کو ہی نہیں بے نقاب کیا بلکہ بھارت کی جعلی جمہوریت کی قلعی بھی کھول دی ہے ۔ دریں اثنا انجمن تاجران موتی بازار بہارہ کہو کے نومنتخب عہدیدار وں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں جو ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی میں ملوث ہیں۔ تقریب میں نو منتخب عہدیداروں صد ر راجہ شاہد محمو د دھنیا ل، جنر ل سیکر ٹر ی محمد نسیم عبا سی و دیگر نے حلف اٹھا یا ۔