تازہ ترین

عاصم اظہرنےلکس ایوارڈزمیں سُرخ ٹی شرٹ پہننےپرخاموشی توڑدی

عاصم-اظہرنےلکس-ایوارڈزمیں-سُرخ-ٹی-شرٹ-پہننےپرخاموشی-توڑدی

ایوارڈ شو کا نام سنتے ہی تصورمیں زرق برق یا مہنگے ترین ملبوسات اور بہترین اسٹائلنگ آتے ہیں، شاید یہی وجہ تھی کہ سال کے سب سے بڑٰے سیلیبرٹی افیئر ‘لکس اسٹائل ایوارڈز’ میں وہ کپڑے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے جو سرے سے ایونٹ کا حصہ ہی نہیں تھے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 ویں ایڈیشن میں گلوکارعاصم اظہر کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جو ریڈ کارپٹ پرتو اسٹائلش سیاہ ٹکسیڈو میں گھومتے رہے لیکن بعد میں پہنی جانے والی ایک سُرخ ٹی شرٹ نے انہیں سوشل میڈیا صارفین کو یہ یقین دلانے پرمجبور کردیا کہ انہوں نے اس شومیں ‘اچھے کپڑے’ بھی زیب تن کیے تھے۔ عاصم ایونٹ میں اپنی قریبی دوست گلوکارہ میرب کے ساتھ پہنچے تھے، انہی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پرگلوکارکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنا مقبول گانا ‘ ترستی ہیں نگاہیں’ گا رہے ہیں اورساتھ کھڑی میرب محظوظ ہورہے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CU0U0aDo5NY/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again ویڈیو میں ٹی شرٹ اورجینزمیں ملبوس عاصم کو دیکھ کر صارفین ایک ایوارڈ شومیں ایسی ڈریسنگ کیلئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور ستاروں سے سجی تقریب میں ‘ایسے ہی اٹھ آنے’ پرفکاہیہ تنقید کے ساتھ ساتھ میمزبھی بناڈالیں۔ سوشل میڈیا پراپنے عوامی لباس کی درگت بنتے دیکھ کرعاصم بھی میدان میں آَئے اورٹویٹ میں واضح کیا کہ یہ کلپ ایوارڈ کی تقریب ختم ہونے کے بعد بنایا گیا تھا۔ https://twitter.com/AsimAzharr/status/1447225116404899844?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1447225116404899844%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F10%2F2406054%2F گلوکارنے لکھا ، ‘ بھائی شوختم ہوگیا تھا، پرفارمنس بھی کرلی تھی، گھرجارہا تھا اورانہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں چند سوالوں کے جواب دے سکتا ہوں ‘۔ یہی نہیں، عاصم نے تقریب میں ایک پرفارمنس کے دوران پہنے گئے لباس کی تصویرشیئرکرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کوجتایا، ‘یہ بھی پہنا تھا’۔ https://twitter.com/AsimAzharr/status/1447226929178873867?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1447226929178873867%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F10%2F2406054%2F لکس اسٹائل ایوارڈ کے 20 ایڈیشن کی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر اوراحمد علی بٹ نے کی تھی جس میں معروف شوبزستاروں، فیشن ڈیزائنرز اورموسیقاروں نے شرکت کی۔ شو کا آغازبلال مقصود کی ڈائریکشن میں خصوصی ترانے سے ہوا جسے آئمہ بیگ ، نتاشا بیگ ، عاصم اظہر، ینگ اسٹنرزاورعزیرجسوال نے پرفارم کیا۔ ٹیلی ویژن ، میوزک اورفیشن کیٹیگریز میں ایوارڈزتقسیم کیے گئے۔ یمنیٰ زیدی اور بلال عباس خان ڈرامہ سیریل ‘ پیارکے صدقے ‘ میں بہترین اداکاری کیلئے فاتح رہے۔ یمنیٰ نے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔ دانش تیمور نے ڈرامکہ دیوانگی میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین اداکار (پیپلزچوائس) کا ایوارڈ جیتا۔ اداکارہ ریشم نے لیجنڈری گلوکارہ فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کیا جنہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ستاروں سے سجی تقریب میں ماہرہ خان ، شہریارمنور، احمد علی بٹ اورمہوش حیات نے بھی پرفارم کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں