تازہ ترین

عائشہ اکرم ٹک ٹاکر کے ساتھ حادثہ، ناک کی ہڈی فریکچرہوگئی

عائشہ-اکرم-ٹک-ٹاکر-کے-ساتھ-حادثہ،--ناک-کی-ہڈی-فریکچرہوگئی

لاہور: ٹول پلازہ کے قریب انکا برقعہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ اکرم  اپنے بھائی کے موٹر سائیکل پر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھی، ٹول پلازہ کے قریب انکا برقعہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا، موٹر سائیکل کے ویل میں برقعہ آنے پرعائشہ اکرم گر گئی۔ موٹر سائیکل سے گرنے سے عائشہ کے چہرے، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں،  منہ کے بل گرنے سے ناک کی ہڈی فریکچر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گری ہیں،کسی موٹر سائیکل کے جان بوجھ کے ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، عائشہ اکرم علاج معالجہ کروا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے تقریباً 200 افراد نے دست درازی کی تھی۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں