کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرونگا ، ظفر بختاوری،تقریب سے خطاب اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے چیمبر کے سینئر ترین رکن اور سابق صدر آئی سی سی آئی اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ظفر بختاوری کو آئی سی سی آئی کی کشمیر کمیٹی کا کنو ینئر مقرر کردیا ۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جا ری کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر سیف الرحمن خان، سابق صدر خالد اقبال ملک، سابق سینئر نائب صدر خالد محمود ، ملک محسن خالد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ محمد احمد وحید نے اس موقع پر کہا کہ ظفر بختاوری قومی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر کشمیر یوں کیلئے ایک بھرپور اور توانا آواز بلند کریں گے ۔ ظفر بختاوری نے کہا کہ میں کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرونگا اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر عالمی تو جہ مبذول کروانے کی کوشش کروں گا ۔