سکول میں گفتگو،وقاص رشید شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کلین اینڈ گرین مہم کا جائزہ لیا وہاڑی،ماچھیوال: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ بچوں میں مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ان کی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے ہم نے اپنی آنے والی نسل کی اعلی خطوط پر تعلیم و تربیت کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں آکر ملک و قوم کی ترقی میں اہم کر دار ادا رکر سکیں ہمارے طلباء صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں صرف ان کو مناسب رہنمائی فراہم کرنے ضرورت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر4ڈبلیو بی میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈز سرگرمی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا بعدازاں وقاص رشید نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاانہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے وی چوک ، خانیوال چوک اور ملتان روڈ پر شجر کاری مہم کو چیک کیاڈپٹی کمشنر نے نیشنل بنک ، زرعی ترقیاتی بنک ، میپکو ، سوئی نادرن گیس اورپاکستان پوسٹ آفس کے شجر کاری مہم میں حصہ نہ لینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جو ادارے شجرکاری مہم میں حصہ نہیں لے رہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔