طبی شعبے میں بڑے پیمانے پر مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف
شائع شدہ تاریخ 13 دسمبر, 2025
ایف بی آر نے ملک بھر میں ڈاکٹرز اور ڈائیگناسٹک ہیلتھ سیکٹر سے متعلق اداروں کی جانچ پڑتال کی ہے اور ان کی ریٹرنز میں بڑے پیمانے پر تضادات سامنے آئے ہیں۔
انکم ٹیکس قوانین کی دفعہ 175C کے تحت ایف بی آر کو اسپتالوں اور نجی کلینکس میں پوائنٹ آف سیل (POS) نصب کرنے کا اختیار حاصل ہے، مگر میڈیکل سیکٹر اس عمل سے گریزاں ہے۔
معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے اور اب وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ چکا ہے۔ تاہم ایف بی آر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ ٹیکس چوری بڑے پیمانے پر جاری ہے اور وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کی جانچ پڑتال اس وقت شروع ہوئی جب ایف بی آر نے نشاندہی کی کہ یہ دونوں شعبے سب سے زیادہ فنڈنگ وصول کرتے ہیں۔
صحت کے شعبے کی انکم ٹیکس ریٹرنز کی چھان بین سے بھی بڑے پیمانے پر مبینہ ٹیکس چوری سامنے آئی ہے۔