کابل: طالبان کے مرکزی رہنما ملاعبدالغنی برادر قطر سے افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ دوحہ سے افغانستان کے شہر قندھار پہنچے ہیں۔طالبان ترجمان محمد نعیم نے ملا عبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ کابل میں اقتدار کے خلا کے باعث ملا برادر کو فوری طورپر اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔ طالبان کی دیگر سیاسی قیادت بھی ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ دوحہ سے افغانستان پہنچی ہے۔قطر سے افغانستان کے لیے روانگی سے قبل ملا عبدالغنی برادر نے قطری وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی تھی۔