تازہ ترین

طالبان نے کابل کے بعد سب سے اہم شہر قندھار فتح کرلیا

طالبان-نے-کابل-کے-بعد-سب-سے-اہم-شہر-قندھار-فتح-کرلیا

قندھار : طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بعد سب سے اہم ترین شہر قندھار کو بھی فتح کرلیا گیا۔ قندھار اپنے ہم نام صوبے کا دارالحکومت ہے جو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ پہلے طالبان کا ہیڈ کوارٹرز تھا تاہم 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے پہلی بار طالبان نے اس شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے قندھار کی فتح مکمل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں طالبان جنگجوؤں کو شہدا چوک میں دیکھا جاسکتا ہے۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1425814536217636865 ایک افغان شہری کی جانب سے قندھار کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حکومتی فورسز کو شہر سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://twitter.com/MJalal700/status/1425817284434563086 خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ سے آج (جمعرات) تک طالبان نے یہ گیارہواں صوبائی دارالحکومت فتح کیا ہے۔ آج کے دن طالبان غزنی پر بھی قبضہ جما چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں