کابل: طالبان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، ٹیسٹ میچ کی میزبانی آسٹریلیا کرےگا۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے،طالبان کے اقتدار میں آنے کےبعدافغان کرکٹ ٹیم کوپہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کی منظوری ملی ہے۔ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔