ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز شاہ رکن عالم کالونی کے کے بلاکمیں پودا لگایا۔ اس موقع پر چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ایم ڈی اے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوا کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع ملتان میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ ضلع کے تمام اداروں نے مل کر ٹارگٹ سے بڑھ کر پودے لگائے ہیں۔اس مہم میں سکولوں کے طلباء و طالبات نے بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لیے وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ٹین بلین ٹری سونامی کے نعرے کو عملی شکل دینے کے لیے پودوں کی آبیاری ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا انہوں نے ملتان میں جتنے پودے لگائے ہیں وہ فیلڈ وزٹ کے دوران ان کا آڈٹ کرتے رہتے ہیں۔عامر خٹک نے کہا کہ جہاں یہ پودا لگایا جارہا ہے وہاں ایم ڈی اے کمرشل مارکیٹ تعمیر کرنا چاہتی تھی جبکہ انہوں یہاں پارک کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملتان پہ لنٹر کی چھت نہیں ڈالی بلکہ اسے پارکوں،پھولوں اور خوشبووں کا شہر بنانا ہے تاکہ آنے والی نسل کو ایک بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قد آور پودے لگائیں تاکہ ایسے پودے جلد تن آور درخت بن سکیں۔