راولپنڈی: ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد لیاقت عرف شاہین مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے 28 سالہ سپاہی سلیم خان شہید ہوا، شہید سپاہی سلیم کا تعلق صوابی سے تھا۔ ہلاک ملزم لیاقت عرف شاہین فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔