ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی ، میرج ایکٹ مذاق بن گیا:عظیم رندھاوا
شائع شدہ تاریخ 29 جنوری, 2020
مٹھی گرم کرنے والوں کو ہر طرح کی کھلی آزادی ہے ،رہنما جماعت اسلامی فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرعظیم رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی سے میرج ایکٹ مذاق بن کر رہ گیا ہے ، ون ڈش کی پابندی کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ، انتظامیہ کی مٹھی گرم کرنے والے منظور نظر افرادکو ہر طرح کی کھلی آزادی ہے جبکہ پابندی کرنے والے عام شہریوں کو ہراساں کرنے کے لئے ان کی تقریبات پر چھاپے مارے جارہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا شہریوں کو توقع تھی کہ اس بل کی منظوری سے شہریوں کو ان خرافات سے نجات مل سکے گی مگر انتظامیہ قانون پر عمل درآمد نہیں کروا سکی ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی پابندی پر بھی سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی وجہ سے کئی جوان بچیاں والدین کے گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں