تازہ ترین

صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے، اسحاق ڈار

صدر-نے-تقرری-میں-رکاوٹ-ڈالی-تو-”پلان-بی“-موجود-ہے،-اسحاق-ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔ https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1595716128994721792?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595716128994721792%7Ctwgr%5Ec6b179ef5cd62ce8ba0a5377fe7cf3e467c53e1f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40011353 اس موقع پر انہوں نے ملک کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لکھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں