تازہ ترین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے برونائی دارالسلام، بوسنیا ہرزوگوینا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنرزاور کینیاء کے لئے نامز د سفیر کی ملاقاتیں، نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

صدر-مملکت-ڈاکٹر-عارف-علوی-سے-برونائی-دارالسلام،-بوسنیا-ہرزوگوینا-کے-لیے-پاکستان-کے-نامزد-ہائی-کمشنرزاور-کینیاء-کے-لئے-نامز-د-سفیر-کی-ملاقاتیں،-نئی-ذمہ-داریاں-ملنے-پر-مبارکباد-دی-اور-ان-کیلئے-نیک-تمنائوں-کا-اظہار-کیا

صدر مملکتڈاکٹر عارف علوی نے برونائی دارالسلام، بوسنیا ہرزوگوینا اور کینیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور اعلیٰ سطح پر ادارہ جاتی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ برونائی دارالسلام کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) عبدالعزیز طارق، بوسنیا ہرزوگونیا کیلئے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) محمد خالد رائو اور کینیا کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ثقلین سیّدہ سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت نے انہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ متعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں