تازہ ترین

صدر فیصل آباد چیمبر کی زیرصدارت تھنک ٹینک کمیٹی کااجلاس

صدر-فیصل-آباد-چیمبر-کی-زیرصدارت-تھنک-ٹینک-کمیٹی-کااجلاس

گورنر کی مداخلت پر بننے والی پارلیمنٹرینز کمیٹی سے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو رہےآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعرات کو مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا،سکندراعظم فیصل آباد : فیصل آباد کی تاجر اور صنعتکار برادری کے مسائل کے حل کیلئے گورنر پنجاب کی مداخلت پر بننے والی پارلیمنٹرینز کمیٹی سے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے تاہم فنانس ریونیو اور اکنامک افیئرز بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیض اﷲ کموکا نے کل تک مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جمعرات کو مشترکہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے گزشتہ روز تھنک ٹینک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل آباد چیمبر کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے عبدالرزاق داؤد کے حوالے سے بتایا انہوں نے بہت سخت زبان میں تاجروں کا مسئلہ بیان کیا تھا جس پر انہوں نے کہا آپ سکون سے عمرہ کریں ،جب واپس آئیں گے تو پھر بات ہو گی ۔اجلاس میں سابق صدر چودھری محمد نواز، حاجی محمد عابد، شاہد ممتاز باجوہ ، شاہین تبسم اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ شاہد رزاق سکا نے صدر چیمبر کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں