تازہ ترین

صدر عارف علوی کا مجیب الرحمٰن شامی سے ٹیلیفونک رابطہ ، بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر-عارف-علوی-کا-مجیب-الرحمٰن-شامی-سے-ٹیلیفونک-رابطہ-،-بڑے-بھائی-کے-انتقال-پر-اظہار-تعزیت

لاہور : صدرمملکت عار ف علوی نے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاءالرحمٰن شامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے مجیب الرحمٰن شامی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔دوران گفتگو صدر عارف علوی نے مرحوم صاحبزادہ ضیاءالرحمٰن شامی کی مغفرت اور درجات بلند کرنے کی دعا بھی کی ۔عارف علوی کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ صاحبزادہ ضیاءالرحمٰن شامی کی نمازجنازہ گزشتہ شام کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر ادا کر دی گئی تاہم لاہور میں غائبانہ نماز جنازہ بروز منگل (آج)24اگست 2021کو جامعہ مسجد القدس ،گورنمنٹ انجینئرنگ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر اے ون ٹاون شپ لاہور میں بعد نماز عصرسوا پانچ بجے ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان شامی کے بھائی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ،اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائےاور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں