سردار مسعود کی طاہر حنفی کے شعری مجموعے ‘‘گونگی ہجرت’’ کی تقریب رونمائی میں بھی شر کت اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے چیئرمین ریڈکریسنٹ سوسائٹی ابرار الحق نے کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی اور اُن سے سو سائٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،صدر آزاد کشمیر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت خبردار کرنے والے نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نظام سے کسی بھی قدرتی آفت کے دوران انسانی جانوں کے نقصان کو کم کرنے اور مادی نقصانات سے بچنے میں مد د مل سکتی ہے ،دریں اثنا انہوں نے اکادمی ادبیات میں ادبی و ثقافتی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام معروف شاعر طاہر حنفی کے شعری مجموعے ‘‘گونگی ہجرت’’ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور خطاب کیا، تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر سبین یونس، سابق سفیر سید ابرار حسین ، پروین طاہر، جبار مرزا، جمال ناصر عثمانی، اکبر علی عباس اور طاہر حنفی نے بھی خطاب کیا۔