تازہ ترین

صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلا لیا

صدرمملکت-نے-پارلیمنٹ-کا-مشترکہ-اجلاس-کل-بلا-لیا

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلا لیا۔ دونوں ایوانوں میں ارکان پارلیمنٹ کی تعداد چار سو چالیس ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے دو سو اکیس ارکان ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 219 ہے۔ ادھر بلاول بھٹو کا کہنا ہے پارلیمان میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو شکست دی۔ متحد ہونے سے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ فعال کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران ہے۔ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں