صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد نا گزیرہے کھیل جیسی سرگرمیاں ہی طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما کرتی ہیں فیصل آباد: جوکہ ایک مہذب معاشرے کی طرف پہلا قدم ہے ، ان خیالات کا اظہارمیاں آفتاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)فیصل آباد نے بطور مہمان خصوصی این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ کی تقریب سالانہ سپورٹس گالہ 2020کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں تحقیق، علم کے حصول سمیت سپورٹس کی سرگرمیوں میں شمولیت بہت اچھا اقدام ہے ۔ سپورٹس کی سرگرمیاں ہی وہ واحد حل ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل بے راہ روی اور جرائم سے دور رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف ڈوگر اوریونیورسٹی اور سپورٹس انتظامیہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنا شاندار پروگرام منعقد کرواکر طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔