تعلیم کے ساتھ گیمز نہایت ضروری ہیں جس سے کئی بیماریاں انسان سے دور رہتی ہیں ملتان: شعبہ سپورٹس اینڈ گیمز برائے خواتین بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان اور ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے تعاون سے ہونے والے انٹر یونیورسٹی سپورٹس لیگ چمپئن شپ کے آخری روز کے ایونٹس کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما بھی ضروری ہے ۔ کھلاڑی کی صحت کا راز اس کی مسلسل گیم پریکٹس پر ہوتا ہے ۔ جس سے جسم فٹ اور صحت مند رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ گیمز نہایت ضروری ہیں جس سے کئی بیماریاں انسان سے دور رہتی ہیں۔یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے سلسلہ میں آخری روز بیڈ منٹن میچ گورنمنٹ کالج فیصل آباد بمقابلہ بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ہوا، بہاؤالدین زکریایونیورسٹی نے 3-0 صفر سے میچ جیت لیا۔ بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی کی اقصیٰ ، رخسار اور شازیہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔