اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سوال صحافی کرتے ہیں تو نیب کہتا ہے کہ ان کی ضمانت منسوخ کردیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کہتی ہے میں یہاں آکر سلام کیوں کرتی ہوں، سوال آپ کرتے ہیں اور نیب میرے بارے کہتی ہے ضمانت منسوخ کردیں، ضمانت منسوخی کی پٹیشن پر ججز بتائیں گے کہ اس پر کیا کرنا ہے۔