معروف پاکستانی ڈرامہ اداکارہ صبور علی نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گی۔ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبور علی نے بتایا کہ میں ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی گلوکاری اور اداکاری کرنے کی شوقین تھی، میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اور اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں۔صبور علی نے یہ بھی کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میرے بہت سے شوق ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ شوق مجھے لکھنے کا ہے، .. ۔۔۔۔ خبر کی مزید تفصیل کچھ دیر بعد دستیاب ہوگی